^ Hafiz Salman Mirza
history
تحریر

دعا عبادت کا مغز ہے

بسم الله الرحمن الرحيم

دعا کی بہت اہمیت ہے دین کی روح سے بھی اس کو عبادت کا مغزاور نچوڑ کہا گیا ہے ، دعا ایک ایسی چیز ہے جس سے تقدیر میں لکھا بھی اللہ چاہے تو تبدیل ہو جاتا ہے ۔ دعا کی قبولیت کے بارے میں بہت کچھ کہا گیا ہے جیسا کے جس دعا کے اوَّل وآخر دَرُودِپاک ﷺ پڑھ کر دعا مانگی جائے تو ضرور شرفِ قبولیت پاتی ہے ۔ والدین کی دعا اولاد کے حق میں، باجماعت دعا ،کسی مسلمان کی کسی مسلمان بھائی کے حق میں دعا ،مسافر کی دعا،بیمار کی دعا، مظلوم کی دعا ،حاجی کی دعا ، دورانے سفرسے گھر واپسی تک ، میدان عرفات میں دعا ان تمام کے بارے میں قبولیت کی نشان دہی کی گئی ہے

مزید
اہم نقاط

سیکھنے کی باتیں

حافظ سلمان مرزا صاحب کی تحریروں سے اقتباس کچھ نقاط

ايمان

آپ کوشش کرکے تو دیکھیں وہ آپ سے دور نہیں ہے یہ بھی اسی کا فرمان ہے کہ میں تمہاری شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہوں ۔ہم نے کبھی کوشش ہی نہیں کی آپ ایک وقت اللہ سے ملاقات کا ضرور رکھیں اور سب سے بہتر وہ رات کا وقت ہے جب آپ کی اور اللہ کی باتوں میں نہ تو کوئی اور مخل ہو اور نہ ہی آپکی رازو نیاز کی باتیں کوئی دوسرا سنے کسی کو اپنا حالِ دل سنانے کے لئے خود بیان کرنا سب سے افضل ہے جیسے کوئی مریض ڈاکٹر کو اپنی تکلیف اپنی زبانی بتائے اس سے بہتر کوئی اور نہیں بیان کر سکتا دوسری بات اللہ تو ہر زبان جانتا ہے وہ تو یہ بھی جانتا ہے ہمارے دل میں کیا ہےاورآپ یقین کریں اللہ اپنی مخلوق سے بہت مُحَبَّت کرتا ہے

تعليم

اللہ ربُّ الْعِزَّت نے اس روحانی علم کو ایسے اساتذہ کے روپ میں جو کوئی یونیورسٹیوں کی ڈگریاں نہیں رکھتے ، دنیاوی بڑے بڑے نام نہیں رکھتے لیکن اللہ کے ہاں ان کے لئے عطا کردہ مقام ہے جو وہ ضرور رکھتے ہیں جو ایک درویش فقیری سفید پوشی کی دنیا کے یہ وہ لوگ ہیں جنہیں لوگ بابا جی سائیں جی اللہ والے وغیرہ کے ناموں سے خود منسوب کر لیتے ہیں وہ صرف اپنے آپ کو عام آدمی ہی کہلوانا پسند کرتے ہیں اللہ والے بھی کہلوانا پسند نہیں کرتے

شروعات

اچھّے عمل کیلئے اچھی سوچ کی ضرورت ہےاور اچھی سوچ کیلئے اچھا نقطہء نظر ہے جسکی بنیاد وہ ہونی چاہیے جس سے صرف آپ نہیں عمومی طور پر کثیر تعداد اس سے اتفاق کرتی ہو رشتوں میں جب آپس میں دلوں میں میل ،طبیعت میں ضد اور الفاظ میں مقابلہ کی نوبت آجائے تو ان تینوں کی جیت سمجھی جاتی ہے۔ لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ اس سے ضد اور انا تو باقی رہ جاتی لیکن تعلقات میں دراڑ پیدا ہوجاتی ہے اور رشتے ہار جاتے ہیں اور ٹوٹ پھوٹ ہو جاتی ہے اور ختم ہو جاتے ہیں۔


text اے میرے رب! میرا سینہ میرے لئے کھول دے اور میرے کام کو مجھ پر آسان کر دے {قرآن: 135}
راہ حق کی جستجو

تقریب

راہ حق کی جستجو کی تقریب رونمائی کے موقع پر لی گئی تصویر

event

50%
اے میرے رب! میرے علم میں اضافہ فرما
چند

خَراجِ تحسین

مختلف اشخاص کی طرف سے دئے گئے خَراجِ تحسین کی جھلکیاں

img

عبداللہ لیاقت

کہتے ہیں جس کا ایمان مضبوط ہو وہ کامیاب انسان ہے اور اس کے ایمان کی مضبوطی میں کسی اللہ والے کا ہاتھ ہوتا ہے ۔حافظ سلمان مرزا صاحب کا میری زندگی میں آنا میرے لئے باعثِ نعمت ہے کیونکہ جتنی بھی کامیابی آج تک ممکن ہوئی ان کی دعاؤں اور مُحَبَّت کی وجہ سے ہے ان کی مُحَبَّت اور دعاؤں نے بہت سے بگڑے کام سنوار دئیے ہیں

جاری ہے
img

ارسلان احمد ارسل

معزز قارئین آج میں ایک ’’ راہِ حق کے مسافر‘‘ اور’’مرد ِ درویش‘‘ کے بارے میں بات کرنے جا رہا ہوں اس لیے با وضو ہو کر تہجد کے وقت لکھنے بیٹھا ہوں یقین کیجیے بہت گناہ گار ہوں زندگی میں تہجد کی نماز کبھی ادا نہیں کی لیکن آج اس وقت تک مجھے نیند ہی نہیں آئی کہ مجھے اس شخصیت پر اسی وقت لکھنا ہے بس قبول ہو

جاری ہے
img

سید سلمان کونین

میں سب سے پہلے حضور ِ پاک ﷺ کا بے حد شکر گزار ہوں کہ اللہ پاک کے حکم سے آپ نے مجھے اپنے غلاموں میں رکھا اور قبول فرمایا۔ یہاں میں جنابِ (سلمان بھائی ) کا بے حد ممنون ہوں آپ نے مؤدت کا حق ادا کیا ابو جان کی وفات کے بعد اور مجھ نا چیز اور نا ہنجار کی اِ س قدر پذیرائی اپنی تحریر میں کی ہے کہ میں اپنے اشکوں سے آپ کا شکر گزار ہوں

جاری ہے

زندگی اور آخرت کی کامیابی

قرآن پاک

کی تلاوت کرنا

صدقہ

حسب توفیق

نماز

پابندی کے ساتھ

الحمداللہ

ہر کام ختم کرنے کے بعد

دَرُودِپاک

کثرت سے

ہر کام شروع کرنے سے پہلے