بابا جی کی روحانیت کا فیض

عبداللہ لیاقت

کہتے ہیں جس کا ایمان مضبوط ہو وہ کامیاب انسان ہے اور اس کے ایمان کی مضبوطی میں کسی اللہ والے کا ہاتھ ہوتا ہے ۔حافظ سلمان مرزا صاحب کا میری زندگی میں آنا میرے لئے باعثِ نعمت ہے کیونکہ جتنی بھی کامیابی آج تک ممکن ہوئی ان کی دعاؤں اور مُحَبَّت کی وجہ سے ہے ان کی مُحَبَّت اور دعاؤں نے بہت سے بگڑے کام سنوار دئیے ہیں میرے ہی نہیں جو جو اِن سے منسلک ہیں تمام لوگوں کو اس بات پر یقین ہے کہ جو بھی دعا کے لئے کہا جا ئے گا اللہ کے حکم اور ان کی دعا سے ضرور ٹھیک ہو جائیگا ۔انہوں نے جتنی مُحَبَّت اپنی سگی اولاد سے کی ہے ویسے ہی مجھ سے کی ہے اور غلط بات پر ڈانٹ بھی کھائی ہے ۔میری پہلی ملاقات 2012 میں ارسلان احمد ارسل ؔ کی بدولت ہوئی جو کہ میرے خالہ زاد بھائی ہیں ان سے متعارف کرانے کے لئے میں تمام عمر ارسلان بھائی کا شکر گزار رہو ں گا اور اس کے بعد زبیب مسعود بھائی کا جن کی پڑھی ہوئی نعتیں مجھے ان کی چھاؤں میں لانے کا سبب بنیں۔ اس کے بعد دعاؤں ،مُحَبَّت اور شفقت کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہو گیا میری پہلی ملاقات کی وجہ نعت کا وہ ڈیٹا تھا جو میرے پاس موجود تھا اللہ پاک نے ملاقات کا ذریعہ بھی نعت ہی بنایا۔ اچھی آواز میں تلاوت سننااور اچھی نعت سننے سے ان کو زہنی اور روحانی سکون ملتا ہے اور حافظ صاحب پورے پاکستان میں جتنا بھی سفر اللہ اور اللہ کے رسولﷺ اور خدمت دین اور خدمت خلق روحانی فیض بانٹنے کے سلسلے میں کرتے ہیں ان کا تمام راستہ ذکرِ الٰہی اور ذکر رسول ﷺ سنتے اور پڑھتے گزرتا ہے ان کے موبائل ، لیپ ٹاپ ہر جگہ نعت قراءت یا ذکر الٰہی ہی نظر آئے گا 2012سے اب تک جتنا وقت انکی صحبت میں گزرا ہے ان سے اللہ کا اور ان کے حبیب ﷺکا ذکر ہی سنا ہے اتنا لگاؤ اتنی مُحَبَّت اللہ کے محبوب لوگوں میں ہی ہوتی ہے اللہ پاک کا ان پر خاص فضل ہےہر وقت َدرُودِ پاک اور اللہ پاک کا ذکر کرتے رہتے ہیں۔ میں جتنا وقت بھی ساتھ گزارتا ہوں روحانی سکون ملتا ہے اور ان سے بات کرنے سے دینی اور دنیاوی معاملات کو سمجھنے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے اور الجھے ہوئے مسائل اَلْحَمْدُ لِلہ با آسانی سلجھ جاتے ہیں ۔اللہ پاک نے ان پر کوئی خاص کرم کیا ہوا ہے جب بھی کوئی ان سے منسلک شخص مصیبت زدہ ہوتا ہے تو اس کی مدد کے لئے پہنچ جاتے ہیں کسی بھی شخص کو پریشان دیکھتے ہیں اس کی ہر طرح سے مدد کے ساتھ ساتھ اس کو دنیاوی دینی اور روحانی حل بھی بتاتے ہیں تا کہ اسکو ان مشکلات سے نکلنے میں آسانیاں بھی حاصل ہوجائیں اور نجات بھی پالے ۔ ان کا ایک خاص ٹیلنٹ ان کی کیلی گرافی ہے جو بہت کم لوگ ہی جانتے ہونگے اور آپ ان کی اللہ اور اس کے رسول ﷺ سے مُحَبَّت دیکھئے کہ جب بھی کچھ لکھتے ہیں بِسْمِ اللّٰهِ، اللہ ، محمد ﷺ،اَلْحَمْدُ للہ سے ہی شروع کرتے ہیں کیونکہ ان کے نزدیک اِسی میں روحانی سکون ہے جو ہر وقت اللہ اور اس کے حبیب ﷺ کی مُحَبَّت میں رہتا ہو اللہ پاک اُس کی دعا کو رد نہیں کرتا اور جو نور آپ ان سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے چہرے پر محسوس کرتے ہیں وہی ان کے دل میں ہے ۔ میں نے آج تک اپنی تمام کامیابی اُنہی کی رہنمائی اُنہی کی مُحَبَّت کی وجہ سے پائی ہےمیرے والد ، والدہ ہر وقت ان کے لئے دعا گو ہیں اور اُن کا سایہ اُن کی دعائیں ہمارےلئے بہت بڑا اثاثہ ہیں اللہ پاک ان کو صحت اور تندرستی والی لمبی زندگی دے اور اُن کا سایہ ہمارے سروں پر سلامت رکھے آمین