اچھّے عمل کیلئے اچھی سوچ کی ضرورت ہےاور اچھی سوچ کیلئے اچھا نقطہء نظر ہے جسکی بنیاد وہ ہونی چاہیے جس سے صرف آپ نہیں عمومی طور پر کثیر تعداد اس سے اتفاق کرتی ہو رشتوں میں جب آپس میں دلوں میں میل ،طبیعت میں ضد اور الفاظ میں مقابلہ کی نوبت آجائے تو ان تینوں کی جیت سمجھی جاتی ہے۔ لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ اس سے ضد اور انا تو باقی رہ جاتی لیکن تعلقات میں دراڑ پیدا ہوجاتی ہے اور رشتے ہار جاتے ہیں اور ٹوٹ پھوٹ ہو جاتی ہے اور ختم ہو جاتے ہیں۔اور اس سے فاصلے اور دوریاں مزید بڑھ جاتی ہیں نفرتیں جنم لیتی ہیں ۔اے پاک پروردگار! دلوں کے مخفی راز جاننے والے ہمارے دلوں کی میل کو حسد نفرت انتقام اور کدورتوں سے صاف کر کے خالی دامن کو اپنی رحمت مُحَبَّت اور شفقت سے بھر دے ۔ ہمارے ہر کام میں آسانیاں عطا فرما، ہمیں تنگدستی، تنگ نظری اور شیطان کے شرسےمحفوظ فرما، ہمیں ہمیشہ اچھی صحت اور ایمان والی زندگی عطا فرما۔ ہمیں خیر بانٹنے والا بنا۔ اور ہمارے دلوں کو ہر قسم کے کینہ بغض حسد اور تمام برائیوں سے صاف کردے اور دلوں میں مُحَبَّت پیدا فرما آمین ثُمَّ آمین یَارَبُّ الْعَالَمِيْنَ رشتوں کی پاسداری صرف مثبت سوچ اور تحمل سے اور دوسرے کی بات سن کر برداشت سے کام لینے اور جائز بات قبول کرنے میں ہے۔خوبصورت ہے وہ دل جو کسی کے درد کو سمجھے اورخوبصورت ہے وہ ہاتھ جو کسی کے مشکل وقت میں اس کا ہاتھ تھام لے۔ اور خوبصورت ہے وہ سوچ جو کسی کے لئیے اچھائی سوچے اور خوبصورت ہے وہ انسان جسکو اللہ کریم نے یہ خوبصورتیاں عطا کی ہیں۔ یا اللہ ہمیں اچھا اور مثبت سوچنے والا بنا۔ ہمیں دوسروں کے دکھ درد بانٹنے کی ہمت اور توفیق استطاعت عطا فرما خوبصورت دل مثبت سوچ کے ساتھ اورمثبت سوچ صرف حلال رزق کے ساتھ ہے اور رزقِ حلال عین عبادت ہے اس پر ثابت قدمی سے اور اعمال صالحا کے ساتھ ہماری اگلی منزل کی سمت یہ ہمارا پہلا قدم ہوگا جسکی منزل اللہ اور اللہ کے حبیب ﷺکی رضا اور خوشنودی کا حصول ہے جس میں دنیا و آخرت کی بھلائیاں ہیں جو ہمارے گناہوں سے بخشش اور مغفرت کا زریعہ ہےاور انشااللہ اسی میں ہماری فلاح اور نجات ہےآمین ثُمّ آمین۔