دُعائے صدا بارگاہِ الٰہی میں

مشکلیں جتنی بھی تھیں وہ سب آسان ہوئیں

اسکی رحمت سے وہ سب کی سب تمام ہوئیں

اللہ کے ذکر سے ملتی ہے مشکلوں سے نجات

کوئی مشکل نہیں رہتی ہم اگر کرلیں اللہ سے بات

ذکر و دعا کا راستہ ہم اختیار کرلیں

اور پھر رابطہ بھی ہم اللہ سے کرلیں

وہی تو کرتا ہے سب کو مشکلوں سے آزاد

ورنہ کون کرے گا ہمیں مصیبتوں سے آزاد

ؕیقین ہے اس پر اور اسی سے ہے امید

وہی تو کرتا ہے سب کی تکمیلِ امید

میری زندگی کی ہر آس اور امید اسی سے ہے

میری دین و دنیائے زندگی کا آسرا وہی تو ہے

جس کو مل جائے زندگی میں ایسا یقین

اس کو زندگی میں چاہیے کیا اور کیسا یقین

حشر کا میدان ہوگا اور صرف آسمان ہوگا

نشر مخلوق کا میزان ہوگا یہ منظر سرعام ہوگا

ہر ایک کا مشکل یہ امتحان ہوگا

جانتا نہیں کوئی کون کس حال میں ہوگا

کیا وہ یومِ حساب ہوگا مشکل بہت وہ کام ہوگا

درود پہ اگر یقین ہوگا تو یہ کام بھی آسان ہوگا

آئی جب میری باری رب سے امید میری بر آئی

ذکر بندے میرا تو کرتا تھا میرے حبیب کو یاد تو کرتا تھا

حکم پورا میرا تو کرتا تھا قرآن سینے میں تو رکھتا تھا

میری مخلوق سے بھی پیار تو کرتا تھا

اب تو میں تیرا خیال رکھونگا

اب تو جنت میں تجھ کو رکھونگا

فرشتے بھی گواہ ہیں تیرے سب اعمال کے

لکھ رکھا ہے سب کچھ تیرے نامہ اعمال پہ

کرتا تھا ذکر تو وہاں حمد و نعت و دَرُود و سلام کا

کریگا ذکر تو یہاں حمد و نعت و دَرُود و سلام کا

ملائکہ بھی ہونگے خوش اور ہوں گے ہم آواز

کہ ملکر کرینگے ذکر ہم اور ہو کر ہم آواز

کیسا ہوگا وہ سماں اور کیسی ہوگی وہ آواز

کیسا ہوگا نور وہاں اور کیسی گونجے کی آواز

کیا ہونگی وہ ہستیاں اور کیسی ہونگی وہ بستیاں

سب کی ہوگی ایک ہی آس کیسے رہوں نبیﷺ کے پاس

کتنا خوش نصیب وہ جو نبیﷺ کے پاس ہو

حسرت میری جنت نہیں بس نبیﷺ کا ساتھ ہو

کیسا خوبصورت وہ لمحہ ہو انکا جب دیدار ہو

لمحہ دیدار ہو تو ساعتیں رک جائیں بس

وقت ہو جائے قید اور رک جائیں گھڑیاں بھی بس

سکتے میں ہو جائیں عالم اور تھم جائیں یہ سب

واہ مالک کیسی قسمت اور میرے کیسے نصیب

اس سے بڑھ کر اور حافظؔ کیسے ہوں تیرے نصیب

عمر میری یوں بسر ہو جتنی لکھی ہو وہاں

میری خواہش ہے یہی بس قُربِ نبیﷺ میں ہوں وہاں

جنت تو میری وہ مکاں قُربِ نبیﷺ میں ہوں جہاں

جنت تو ہے انہی کے دم سے ورنہ کیا ہے جنت اور کہاں

خالق نے ہیں بنائے انہی کے دم سے سب جہاں

وہ نہ ہوتے کچھ نہ ہوتا اور نہ ہوتا کوئی جہاں

یارب تیرا یہ وعدہ ہے تو سبکی دعا ئیں سنتا ہے

سن لے میری بھی یہ دعا تو سبکی دعائیں سنتا ہے