باغات کے ملک میں اک شہر ہو آپ کا
اس شہر کی وادیوں میں اک دیس ہو آپ کا
اس دیس میں اک حسین باغ ہو آپ کا
اس باغ کی خوشبو سے مہکتا گھر ہو آپ کا
عزتوں اور عظمتوں میں نام ہو آپ کا
آسمان کی بلندیوں تک مقام ہو آپ کا
نیک و کاروں میں شامل نام ہو آپ کا
تاروں کے آنگن میں اک نگر ہو آپ کا
جنت کے باغوں میں اک باغ ہو آپ کا
جنت کے محلوں میں اک محل ہو آپ کا
دعا ہے سب سے بڑھ کر مقدر ہو آپ کا
برائیوں اور نفرتوں سے دل پاک ہو آپ کا
گناہوں کی عِلَّت سے دل صاف ہو آپ کا
غموں اور مصیبتوں سے دل آزاد ہو آپ کا
رحمت کی بارش سے دل سیراب ہو آپ کا
دعا ہے احسان نہیں یہ قرض ہے آپ کا
مجھ پر یہ فرض بھی قرض ہے آپ کا
دعا بھی ہے اور التجا بھی کہ بندہ ہے آپ کا
یا رب یہ گناہ گار سیاہ کار پر ہے آپ کا