(سجدہ قبولیت)

گِرتے ہیں سجدوں میں ہم اپنی ہی حسرتوں کی خاطر

اگر گِرتے صرف خوف ِخدا میں تو کوئی حسرت ادھوری نہ رہتی

کاش ہو جائے ہمارے سجدوں میں کچھ ایسا اثر

ہر سجدے میں ملے وہ کیف کہ ہو جائے روح پہ اثر

اللہ ہماری روح کو پُر نور کر دے

ہم حالتِ سجدے میں رہیں یا ویسے

اس کیفیت کو اتنا پُر اثر کر دے

اور ہمیں ان کے اُمتی کی نسبت سے معتبر کر دے

کاش ہو جائے وقتِ قبولیت میں ایک ایسا سجدہ

جس سے ہر سجدہ اس کی بارگاہ میں قبول ہو جائے